سابقہ حکومت کی جانب سے پنشن میں اضافہ سے مطلق نوٹیفیکیشن غیر آئینی اور صوبے کے ریٹائرڈ ملازمین کے معاشی قتل کا پروانہ ہے، چوہدری شبیر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابقہ حکومت کی جانب سے پنشن میں اضافہ سے مطلق نوٹیفیکیشن غیر آئینی اور صوبے کے ریٹائرڈ ملازمین کے معاشی قتل کا پروانہ ہے۔یہ بات بلوچستان عوامی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے سیکرٹری جنرل بلوچستان پنشنرز ایسوسی ایشن غلام محمد منگوریو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوامی احساس اور سوچ کی تخلیق کا نام ہے اور پارٹی قیادت ہرطبقہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت وزیراعلی میرقدوس بزنجو کی قیادت میں عوام اور صوبے کیساتھ ماضی میں ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے ازلہ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے ہمارے لئے بی اے پی کے منشور اپنے ترقیاتی وژن اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل فریضہ اول ہے وزیراعلی بلوچستان میرقدوس بزنجو پنشنرز سے کئے گئے اپنے وعدہ کی تکمیل کو یقینی بنائینگے۔اور پنشن سے متعلق سابقہ نوٹیفیکیشن کو جلد منسوخ کرتے ہوئے بلوچستان کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ وفاق اور دیگر صوبوں کے مطابق کرتے ہوئے ناانصافی کا ازلہ کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے