نوشکی اور پنجگور میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری
لاہور: وزیر داخلہ کی طرف سے نوشکی اور پنجگور میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد منہ کے بل گریں گے۔ آج بھی ہم نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، تمام چیف سیکرٹریز، آئی جی کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سائیڈ سے فینسنگ رکی ہوئی ہے، اس ماہ کی11تاریخ کوبی این اے بنائی گئی ہے، اتنا بڑا حملہ بی این اے خود نہیں کرسکتی، مل کرکیا گیا ہے، تربت کے بعد انہوں نے بڑا حملہ کیا ہے، پاک افواج انہیں تاریخی شکست دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کئی گروپس ہے، افغانستان میں داعش کی بڑی تعداد موجود ہے، دہشت گرد’’را‘‘سے مل کرپاکستان کونقصان پہنچانا چاہتے ہیں، ٹی ٹی پی کے کچھ لوگ داعش میں بھی گئے ہیں، داعش کی بھی اس علاقے میں کچھ تھریٹ ہے،
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے طالبان سے بڑے اچھے تعلقات ہے، طالبان نے گارنٹی دی ہے ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،کالعدم ٹی ٹی پی،طالبان پچھلے بیس سالوں سے اکٹھے رہے ہیں، طالبان کالعدم ٹی ٹی پی کوسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔