نصیر آباد میں چھ فروری کو تاریخی میدان سجے گا پاکستان کے سابق صدر و پی پی پی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری بلوچستان کی تاریخ کے بہت بڑے شمولیتی گرینڈ جلسے سے خطاب کریں گے
ڈیرہ مرادجمالی (ڈیلی گرین گوادر)نصیر آباد میں چھ فروری کو تاریخی میدان سجے گا پاکستان کے سابق صدر و پی پی پی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری بلوچستان کی تاریخ کے بہت بڑے شمولیتی گرینڈ جلسے سے خطاب کریں گے 64 ایکڑ ز اراضیات پر مشتمل جلسہ گاہ تیار تمام انتظامات مکمل سیکیورٹی کے انتظامات بھی فل پروف جلسہ میں عمرانی قبیلے کے سربراہ اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار فتح علی خان عمرانی کے فرزند اور ان کے سیاسی جانشین اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان سیاسی قیادت بیرسٹر سردارزادہ بابا غلام رسول عمرانی و دیگر قد ر آور سیاسی شخصیات شمولیت اختیار کریں گے ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی نصیر آباد نے روپا پل گوٹھ سرداراللہ بخش عمرانی میں چھ فروری کو ہونے والے جلسے گاہ کے انتظامات اور سیکیورٹی کے بارے میں دورہ یا جبکہ جلسہ گاہ کے چار اطراف پولیس کی عارضی چیک پوائنٹ قائم کردئے گئے ہیں جلسہ سے پی پی پی کی مرکزی و صوبائی قیادتیں شرکت کریں گے سیاسی مبصرین کے مطابق چھ فروری کو نصیرآباد تمبو میں سیاسی قوت کا طاقت ور مظاہرہ ہوگا اور ساٹھ ہزار سے لیکر ایک لاکھ افراد مذکورہ جلسے میں شرکت کریں گے جلسے کے تمام شرکاء اور قائدین کیلئے کھانے پینے اور طعام کیلئے اعلیٰ انتظامات کیئے گئے ہیں جلسے میں بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ چیف آف جھالاوان نواب ثنا ء اللہ زھری سابق وفاقی وزیر (ر) جنرل عبدالقادر بلوچ سابق وفاقی وزیر پی پی پی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی پی پی پی کے سابق وزارء میر محمد صادق عمرانی میر محمد امین عمرانی میر علی مدد جتک سردار چنگیز خان ساسولی سمیت دیگر بگی شریک ہونگے علاوازیں برسٹر سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی نے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے نصیر آباد و جعفرآباد سمیت دیگر علاقوں کے دورے پر کرکے علاقائی معتبرین اور عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کرنے کی دعوت نامے دے جاچکے ہیں رابطہ قائم کرنے پر بابا غلام رسول عمرانی نے بتایا کہ جلسہ کے تمام تر انتظامات مکمل اور انھیں حتمی شکل دیدی گئی ہے انھوں نے کہا کہ وہ ذات پات سے بالا تر ہو کر اور عوام کی بلارنگ ونسل خدمت پر یقین رکھتے ہیں نصیر آباد میں بسنے والے تمام طبقات اور قومیں ان کی نظر میں بھائی ہیں اور اسی بھائی چارے کے جذبے سے وہ پی پی پی میں شمولیت اختیار کرکے ایک نئے سیاسی سفر کا آغاز کررہے ہیں اور عوام سے بھی مجھے یہی توقعات ہیں کہ وہ جلسے میں اپنی بھرپور شرکت کرکے ہمارے اوپر اعتماد کریں گے بابا غلام رسول عمرانی نے مذید کہا کہ نوشکی پنجگور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں سیکیورٹی فورسز کے نوجوانوں کی شھادت پر افسوس ہے اور وطن عزیز کے استحکام اور قوم کی سلامتی کی خاطر فورسز کے نوجوانوں کی قربانیاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں علاوہ ازیں انھوں نے کہا کہ آج پانچ فروری کو بابا عمرانی ہاؤس سے کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کلئے ایک عظیم لشان ریلی نکالی جائے گی عوام سے بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے بھارت کی جارحیت اور مظلوم کشمیر پر جبر وظلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی سیاسی و سماجی مدد جاری رکھیں گے اقوام عالم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کشمیر ی عوام کو خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے