بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں پانچ روزہ سرٹیفکیشن کمپیوٹرہیکنگ فرانزک انویسٹی گیٹرٹریننگ کا انعقاد کیا گیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار میں پانچ روزہ سرٹیفکیشن کمپیوٹرہیکنگ فرانزک انویسٹی گیٹرٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ٹریننگ کے شرکاء کو بغیر کسی ادائیگی کے مفت ٹریننگ دی گئی اور مذکورہ شعبوں میں ان کی مہارت میں اضافہ کیا گیا۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار اورپاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ حالیہ دنوں میں معاہدہ طے پاگیا تھا جس کے بعد اس ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا پانچ روزہ سرٹیفیکیشن کمپیوٹر ہیکنگ فرانزک انویسٹی گیٹر کا ٹریننگ 31 جنوری سے شروع ہوکر 4 فروری 2022 تک جاری رہا، مذکورہ پروگرام کا کامیاب انعقاد وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑچیئرمین پاکستان سافٹ ویئر بورڈ کی کاوش دلچسپی اور انکی محنت کی وجہ سے منعقد ہوا۔ٹرینر وسیم عباس اور ان کے ساتھ دیگر مہارت سے لیس ٹرینر بھی موجو دتھے جنہوں نے پانچ روزہ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو ٹریننگ دی اور انہیں سرٹیفکیشن کمپیوٹرہیکنگ فرانزک انویسٹی گیٹرسے متعلق تربیت دی۔ 7 فروری تا 11 فروری 2022تک اسی سلسلے کا دوسرا پروگرام جو کہ (اے ڈبلیو ایس) سلوشنز آرکیٹیکٹ ایسوسی ایٹ کی مناسبت سے جاری رہیگا پرگرام کے اختتامی تقریب میں انجینئر ڈاکٹر جلال شاہ، رجسٹرار، انجینئر ڈاکٹر شبر نقوی، ڈی جی اورک، عبدالقدیر، ڈپٹی رجسٹرار و فوکل پرسن، سید جہانگیر ظفر، ڈائریکٹر آئی ٹی بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، خضدار اور ٹرینر وسیم عباس، کے موجود تھے۔یاد رہے بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ رجسٹرار انجینئرڈاکٹر جلال شاہ کی کوشش اور دلچسپی سے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے جس سے نہ صرف نوجوان نسل کو اعلیٰ مہارت اور ان کی صلاحیتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہاہے بلکہ اس سے روزگار کے بہت سارے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ ڈیجیٹل پارک کے حوالے سے بھی معاہدہ طے پایا تھا اور یہ اس سلسلے کی کڑی ہے جو آگے جا کر مذید تیکنیکی پروگرامز پیش کرتا رہیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے