صوبے میں ترقی کے تسلسل کوبرقراررکھنا بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کامشن ہے ، سردار صالح بھوتانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینئر صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ پائیدار امن اور ترقی کے لیے مشترکہ سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے سیاسی وابستگی سے قطع نظر پاکستان کی سلامتی بلوچستان میں پائیدار امن اسکی دائمی ترقی اور صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے بی اے پی کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر کی قیادت میں پارٹی کے لیبر ونگ کے عہدیداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد میں لیبر ونگ کے صدر ملک محمد حسین بنگلزئی سینئر نائب صدر سیف اللہ ترین جنرل سیکرٹری ملک وحید کاسی شامل تھے۔سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ اقتدار کے حصول میں اولین ترجیح عوامی خدمت ہونی چاہیے بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کے لیے اپنے منشور اور ترقیاتی وژن عوام سے کیے گیء وعدوں کی تکمیل فریضہ اول ہے بلوچستان کی عوام کو بلاتفریق صحت کی بنیادی سہولیات اعلی تعلیم کے یکساں مواقع اور باعزت روزگار کی فراہمی سمیت بلوچستان کے ساحل وسائل پر عوامی حق حاکمیت ریکوڈک جیسے منصوبوں میں بلوچستان کا آئینی اور حقیقی حق کا حصول بی اے پی اور اسکی اتحادی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس موقع پر بلوچستان عوامی لیبر ونگ کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی کو ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جنکے حل کے لیے انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کہ مسائل کے حل اور صوبے میں ترقی کے تسلسل کو برقرار رکھنا بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کامشن ہے
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭