پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے،میرظہوربلید ی
کوئٹہ(ڈیل گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلید ی نے کہا ہے کہ پاک فوج کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے سیکورٹی فورسز کی ملک کے تحفظ کے لئے قربانیاں قوم کے لئے باعث فخر ہیں دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں نہ پہلے کامیاب ہوئے نہ ہی آئندہ کامیاب ہونگے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہی انہوں نے کہا پنجگور اور نوشکی میں ایف سی کے کیمپس پر دہشتگردوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں یہ حملے ملک و قوم کے محافظوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیکورٹی فورسز کی پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کیا سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف بروقت کاروائی پر انکی جرات کو خراج تحسین پیش کرتاہوں انہوں نے دہشتگرد حملوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس اور شہید سکیورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اورشہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔