بدقسمتی سے حکومتی بے حسی،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے ڈاکٹرزہڑتال پرہیں،مولاناعبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ ڈاکٹرزہڑتالز کی وجہ سے سرکاری ہسپتالزویران،لاکھوں مریض پریشان جبکہ نجی ہسپتالز میں لاکھوں غریب عوام سے بھاری فیسزپر علاج جاری ہے بدقسمتی سے حکومتی بے حسی،غفلت وکوتاہی کی وجہ سے ڈاکٹرزہڑتال پرہیں قانون سازی کرکے ڈاکٹرز،ٹیچرزاور وکیل کو ہڑتالوں سے رکھوادیں حکومت ڈاکٹرز،ٹیچرزاور وکلاء کے جائز مسائل حل اور ان کو ڈیوٹی کے پابندکیے جائیں۔روزانہ کروڑوں بجٹ رکھنے والا سول،بی ایم سی ہسپتال ودیگر چھوٹے بڑے ہسپتالزڈاکٹرزہڑتالزکی وجہ سے بند جبکہ تنخواہیں واخراجات اور مراعات جاری ہیں ان سب میں غریب عوام رُل گیے غریب عوام کوپوچھنے والا کوئی نہیں ہر طرف بے حسی غفلت وکوتاہی جاری ہیں جماعت اسلامی عوامی حقوق کے حصول،ہڑتال کرنے والوں کو جائزمطالبات کو حل کرنے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں غربت وبے روزگاری بہت زیادہ ہیں سرمایہ دار تو علاج کیلئے بیرون صوبہ وبیرون ملک جاکر علاج کرتے ہیں جبکہ غریب عوام پر سرکاری ہسپتالوں کے دروازے بند کیے گیے ہیں جبکہ نجی ہسپتالوں میں ڈاکٹرزوٹیسٹ کے بھاری فیسز،مہنگے ادویات سے غریب عوام پریشان ہیں اور حکومت وانتظامیہ تماشاہ دیکھ رہی ہے۔حکومت غریب عوام،کم آمدنی والے مریضوں کی حالت پر رحم کریں۔ینگ ڈاکٹرزسرکاری ہسپتالوں میں علاج بند کرنے وہڑتال کرنے کے علاوہ کوئی اور جمہوری راستہ مظاہرہ،جلسہ جلسوس ودیگر طریقے اپنائے تاکہ غریب مریضوں کا علاج جاری اور ہسپتال کھلارہے۔ انہوں نے کہاکہ بے حس حکمرانوں کی وجہ سے عوامی مسائل ومشکلات میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے۔طلباء،ٹیچرز،مزدور،ڈاکٹرزکے مسائل ناقص حکمرانی،بدانتظامی،ناانصافی کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں۔اگر ملک میں انصاف،عدالت وحکومت ہوتی تو عوام اتنے پریشان نہ ہوتے لگتاہے حکومت یہی چاہتی ہے کہ غریب عوام مسائل کے دلدل میں پھنستے رہے ان کو سننے والاکوئی نہ ہواور ہڑتال ودھرنے جاری رہے۔جماعت اسلامی عوامی مسائل ومشکلات اورپریشانیوں کے حوالے سے ہر فورم ہر آوازبلند کرتی رہیگی تاکہ حکمرانوں کو خواب غفلت سے بیدارکریں عوامی مسائل اجاگر اور حل ہوعوام الناس جماعت اسلامی کی جمہوری انقلابی جدوجہدمیں ساتھ دیں