پی ایس ایل 7 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے خلاف آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیدیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ اور الیکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ کوئٹہ کے محمد نوازنے پہلا اوور کرایا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں اور شاہد آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، جیمز ونس، احسن علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فالکنر، نسیم شاہ اور عبدالواحد بنگلزئی شامل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان شاداب خان، الیکس ہیلز، پال سٹرلنگ، کولن منرو، آصف علی، اعظم خان، مبصر خان، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، حسن علی اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے