پنجگور، سیکورٹی خدشات کے پیش نظرشہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کی ہدایت، تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہریوں سے درخواست کی گئی کہ وہ گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں انتظامیہ کے مطابق سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے کی درخواست کی گئی ہے