حکومت غلط فہمی میں نہ رہے غلط اور بے بنیاد حلقہ بندیوں کی ہرگزاجازت نہیں دینگے، جان محمد بلیدی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت غلط فہمی میں نہ رہے غلط اور بے بنیاد حلقہ بندیوں کی ہرگز اجازت نہیں دینگے، یہاں جاری ایک بیان میں جان محمد بلیدی نے کہا کہ حکومت بلوچستان اور حکومتی نمائندوں نے الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر بلدیاتی حلقہ بندیوں میں تمام علاقوں کو آپس میں الھجا کر رکھ دیا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ لوگوں کو دست و گریباں کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت غلط فہمی میں نہ رہے غلط اور بے بنیاد حلقہ بندیوں کی ہرگز اجازت نہیں دینگے