سیکورٹی فورسزکے جوانون نے ہمیشہ ملک وقوم کے دفاع میں اپنا کردارادا کیا ہے، سردارصالح بھوتانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپس پر دہشتگرد وں کے حملوں کی مذمت اور واقعات میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جوانون نے ہمیشہ ملک و قوم کے دفاع میں اپنا کردار ادا کیا ہے بروقت کاروائی سے فورسز کے جوانوں دشمن کے حملوں کو ہمیشہ کی طرح پسپا کیا۔ یہاں جاری کردہ ایک بیان میں سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر کی وجہ سے صوبے کے امن کو کسی صورت سبوتاژنہیں ہونے دیں گے پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور انشااللہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگیانہوں نے پنجگور اور نوشکی میں جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن پر جان قربان کرنے والوں کی قربانیاں راہیگاں نہیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے شہید جوانوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے