ڈیرہ بگٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص جاں بحق
ڈیرہ بگٹی (ڈیلی گرین گوادر) صوبہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی امن فورس کا ایک اور رضاکار جاں بحق ہوگیا پیر کے شام نواحی علاقے پیرکوہ میں ڈل کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی امن فورس کے دو رضاکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی گولیوں کے زد میں آکر علی بخش نوسانی بگٹی نامی نوجوان رضاکار موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اسکا ساتھی معجزانہ طور پر محفوظ رہا اطلاع ملتے ہیں قبائلی امن فورس کے رضاکار اور دیگر قانون کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شہید رضاکار کی لاش اپنے تحویل میں لے لی۔