ڈھاڈر، پولیس کی کاروائی چوری شدہ اونٹ پستول برآمد ملزم گرفتار

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر پولیس کی کاروائی چوری شدہ اونٹ پستول برآمد ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کچھی گل احمد سرپرہ کی خصوصی ہدایت ڈی ایس پی ریاض احمد کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھا خان مغیری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایک گھنٹہ کے اندر چوری شدہ اونٹ مالیت 3لاکھ روپے ملزم رحیم خان ولد محمد حیات عرف رکھیہ کو پسٹل سمیت مال مسروقہ کے ساتھ گرفتار کرلیا ڈی ایس پی ڈھاڈر ریاض احمد اور ایس ایچ او ڈھاڈر مٹھاخان مغیری نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کیخلاف ہر قسم کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور ملوث ملزمان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ایس ایچ او ڈھاڈر نے بتایا کہ ڈھاڈر کو جرائم سے پاک کرائم زون بناکر دم لیں گے پولیس عوام کے جان ومال کی محافظ ہیں اور اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے