ڈاکٹر پرویز احمد کو بلوچستان ہیلتھ کارڈپروگرام کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈاکٹر پرویز احمدکو بلوچستان ہیلتھ کارڈپروگرام کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی منظوری سے گریڈ20کے اسپیشل سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز ڈاکٹر پرویز احمد کا تبادلہ کرکے انہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام تعینات کردیا گیا۔