پی ایس ایل 7 ، انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ جیمزونس کا اینٹی جین ٹیسٹ منفی آیا ہے، وہ آج پریکٹس سیشن میں ایکشن میں ہوں گے۔

اعظم خان نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج شام معین خان اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے بھی کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ جوائن کریں گے۔کراچی کنگز کے کرس جارڈن بھی کراچی آگئے ہیں، وہ بھی تین روز کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔

اس کے علاوہ پی ایس ایل میں شرکت کیلئے کراچی آنے والے کھلاڑیوں میں لاہور قلندرز کے ہیری بروک اور فل سالٹس شامل ہیں دونوں پلیئرز تین دن کا لازمی قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے