پنجگور میں ایک مہینے میں17لوگ قتل ہوئے انسانوں کی کوئی قدروقیمت نہیں ہے،مولانا ہدایت الرحمن
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ دورے کا مقصد ساتھیوں سے صلاح و مشورہ کرنا ہے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جاسکے اور پنجگور میں 13 فروری کے دھرنے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے انہوں نے کہا کہ مکران بارڈر کے بارے میں صوبائی حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ ایف سی کو بارڈر کے معاملات سے بیدخل کرکے ای ٹیگ سسٹم اور کمٹیوں کو ختم کرکے لوگوں کو باعزت روزگار کرنے دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر حق دو تحریک پنجگور کے سربراہ سابق صوبائی وزیر میر غلام جان بلوچ جماعت اسلامی پنجگور کے جنرل سیکرٹری حافظ سراج احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبداللہ کریم اشرف ساگر حاجی محمد جاں قاضی عبد الواحد حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان ملا فرہاد حاجی رحیم بخش اور دیگر موجود تھے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ سمندر سے ٹرالرنگ کے خاتمے کا بھی وعدہ ہوا تھا کہ اب یہ ساحل سمندر میں داخل نہیں ہونگے اب تو انڈیا کے ٹرالرز بھی سمندری حدود میں داخل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو باعزت روزگار کے مواقعے فراہم کرانے کے ساتھ ساتھ انکے جان مال وعزت کا تحفظ بھی ہے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ مکران کو ڈیتھ اسکواڈ کے زریعے یرغمال بنایا گیا ہے اسکواڈ کے کارندوں کو لوگوں کو مارنے کے لائسنس دیاگیا ہے اسی طرح منشیات فروش بھی اطمینان سے اپنی حرکتوں کو جاتی رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی حکومت کو چیک پوسٹوں کی بھی فہرست دی ہوئی ہے جو اسکول اسپتال اور پبلک مقامات میں قائم ہیں حکومت نے منشیات کے خلاف جو آپریشن کا وعدہ کیا تھا اس حوالے سے حکومتی اداروں کی کاکردگی غیر تسلی تسلی بخش ہے اور ادارے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکران میں ڈیتھ اسکواڈ کا خاتمہ کرکے اسلحہ اور کارڈ ان سے واپس لیے جائیں انہوں نے کہا کہ مکران میں باڈر کے مسائل کے ساتھ ساتھ بدامنی بھی ہے پنجگور میں ایک مہینے میں 17 لوگ قتل ہوئے انسانوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے حق دو تحریک کرایہ کے قاتلوں اور ڈیتھ اسکواڈ کے خلاف ہر جگہ بات کرے گا اور تحریک بھی چلائے گا تاوقتیکہ ان کا خاتمہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ کل پسنی زیرو پوائنٹ پردھرنا ہوگا جس کے بعد تربت میں بھی احتجاج کیا جائے گا اور 13فروری کو پنجگور میں سی پیک پر دھرنا دیا جائے گا مولانا نے کہا کہ ہماری تحریک عوام کے جان ومال وعزت کے تحفظ کے لیے ہے اور احتجاج کا سلسلہ کوئٹہ تک بھی پھیلائیں گے انہوں نے کہا کہ حق دو تحریک کو میڈیا اور سوشل میڈیا کا بھی تعاون حاصل رہا اور میں انکے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہماری جائز آواز اور مطالبات کو اجاگر کیا اور متعلقہ فورمز تک پہنچا کر عوام کو تحریک کی اصل مقصد اور روح سے آگاہ کیا مولانا نے کہا کہ حق دو تحریک عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کی مدد ونصرت سے کامیابی حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ ساحل سمندر میں ٹرالرنگ کی روک تھام کا اندازہ آپ اس بات سے بخوبی لگا سکتے ہیں کہ اب ہندوستان کے ٹرالر بھی یہاں پکڑے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ پر تنقید اس لیے کی جارہی ہے کہ میں ایک عام آدمی ہوں اس لیے مجھ پر اعتراض کیا جارہا ہے اگر میرا تعلق کسی سرمایہ دار سردار گھرانے سے ہوتا تو کھبی بھی وہ مخالفت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ میرے ہاتھ صاف ہیں کوئی بھی مجھ پر مالی اخلاقی معاملات پر انگلی نہیں اٹھا سکتا میری کوشش ہے عوام باعزت روزگار اور زندگی گزاریں جائز تنقید کو ویلکم کرتے ہیں مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ مجھ پر اسٹبلشمنٹ کا لیبل وہ لوگ لگا رہے ہیں جو خود مصلحتوں کا شکار ہوکر عوام کو اقتدار کے لیے بطور سیڑھی استعمال کرچکے ہیں ظاہر اب عوام معاملہ فہم ہوچکا ہے اچھے برے کا ادراک کرنے کے ساتھ وہ دونمبر سیاست دانوں کے کردار سے بھی واقف ہوچکا ہے عوام حق دو تحریک کے ساتھ ہے لفاظیت سے بڑھ عمل پر یقین رکھتے ہیں اور ہم کسی کو بھی اپنے لیے خطرہ اور مخالف نہیں سمجھتے حق دو تحریک کا مقصد عوام کے کثیر الجہتی اجتماعی مفادات کا تحفظ اور انہیں ایک باوقار زندگی سے روشناس کرانا ہے اس حوالے سے ہماری جہدوجہد جاری رہے گا