نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک میں دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے دھماکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے