نوجوان علم، کرداراورعمل سے قومی ترقی وخوشحالی میں کردارادا کریں، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
تربت(ڈیلی گرین گوادر) تعلیم، کاروبار اور ہنر مند افراد سے قوم کی سیاسی معاشی سمیت دیگر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے نوجوان علم، کردار اور عمل سے قومی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں، ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے آبسر میں ملا بالاچ کی رہائش گاہ میں نیشنل پارٹی کیچ کابینہ کی جانب سے بی ایس او پجار کے نومنتخب کابینہ کے اعزاز میں چائے پارٹی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ھیں، بی ایس او نے قوم کو سیاسی قیادت فراھم کی۔ بہتر معاشرے کے قیام کے لئے ضروری ھے کہ بی ایس او پجار کے نوجوان معاشرے میں مثالی کردار اپنا کر قوم کی خدمت کریں انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پارٹی کی جدوجہد کا محور عوام کی ترقی و خوشحالی ھے۔ حقیقی جمہوری و وفاقی نظام کے بغیر داخلی اور خارجی مسائل کا حل ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آذاد عدلیہ اور غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات اور قومی تشخص اور وسائل کے تحفظ کے لئے ملکی سطح کے اتحاد پی ڈی ایم میں رہتے ہوئے جدوجہد کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابولحسن نے کہا کہ بی ایس او کا کردار قومی سیاست میں انتہائی اھمیت رکھتا ھے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ھیں یونیورسٹی سٹی پروجیکٹ اور دیگر نمایاں ترقیاتی اسکیمز اسکی مثالیں ھیں جبکہ دوسری طرف نااہل حکمران نے ہر گھر میں تین تین نوکریوں کا وعدہ کرکے عوام کو بیوقوف بنایا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مشکور انور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہاکہ بی ایس او کے نوجوانوں نے ھمیشہ سیاسی شعور اور علمی بنیادوں پر منظم سیاسی جماعت اور بہتر معاشرہ تعمیر کرنے کی جدوجہد کی۔ پرامن اور جمہوری انداز میں حقوق کے حصول کے لئے عوام کو منظم کرنا ھوگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے وائس چیرمین بوھیر صالح بلوچ نے بی ایس او پجار طلباء کی حقیقی نمائندہ تنظیم ھے جو علم اور شعور کی بنیاد پر نوجوانوں کو منظم کررہا ہے۔اجلاس میں مرکزی کمیٹی کے رکن نثار احمد بزنجو، ضلعی نائب صدر طارق بابل، تحصیل آبسر کے صدر محمد اقبال، تحصیل جنرل سیکریٹری احسان درازئی، صوبائی جونئیر جوائنٹ سیکریٹری نجیب ڈی ایم، زونل صدر باہوٹ چنگیز، نائب صدر مہران عطا، جنرل سیکریٹری سمیع اللہ اور سینیئر جوائنٹ سیکریٹری جلب خالق نے خطاب کیااس موقع پر مرکزی کمیٹی کے اراکین محمد جان دشتی، رجب یاسین، ورکنگ کمیٹی بلوچستان کے رکن بلخ شیر قاضی، ضلعی جنرل سیکریٹری فضل کریم، انفارمیشن سیکرٹری ولی جان نعیم، سوشل میڈیا سیکریٹری بالاچ برکت، تحصیل تربت کے صدر جاوید یونس، تحصیل بلیدہ کے آرگنائزر واجہ عظیم، حاجی رحیم بخش، حاجی ھاشم، عبدالمجید، کیپٹن رحیم بخش، ریاض حبیب سیٹھ وشدل اور نصیر احمد کے علاوہ نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کے کارکنوں نے شرکت کی۔