میری گورنمنٹ کے خاتمہ کا اہم وجہ ریکوڈک تھا ، نواب ثناء اللہ زہری

لسبیلہ(ڈیل گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھا لا وان سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ملک میں گننگز پارٹی بنتی رہی ہیں پارٹی بنانے والے نے جن پارٹیوں کے سر سے ہاتھ اٹھا لیا وہ جماعتیں ختم ہو گئیں ماضی میں بہت سے پارٹی بنی اور ختم ہوئیں،میری گورنمنٹ کے خاتمہ کا اہم وجہ ریکوڈک تھا چند ڈالرز کے عوض اپنے باپ داد کے قبروں، اپنے آپ سے اور قوم سے غداری نہیں کی،پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خاتمہ کیلئے اسلام آباد کی جانب مارچ نکالنے کا اعلان کیاگیا ہے اس میں بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے رہنماء وکارکناں بھر پور انداز میں شرکت کرینگے پارٹی کی جو بھی پالیسی ہوگی اس پر من وہن عملدرآمد کیا جائیگا اگر چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے تو وہاں پر دھرنا بھی دیا،عوام میں پیپلزپارٹی کی پذیرائی میں اضافہ ہو رہا ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان سے اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ساجدی ہاؤس حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ بلوچستان میں پیپلزپارٹی سے بڑی بڑی شخصیات شامل ہو نے والے ہیں نصیر آباد سے سردار فتح علی عمرانی کاصاحبزادہ بھی پی پی پی میں شامل ہونے والے ہیں انھوں نے کہا کہ ووٹ عوام کا ہوتا ہے شخصیت کا نہیں ہو تا میرا ایک ووٹ ہے اور عوام کو بھی ایک ہی ووٹ ہو تا ہے عوام ہی ووٹ دیکر آگئے آتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو کو بھی عوام سپورٹ کر کے آگے لے آئے اور70کے دہائی میں ذوالفقار علی بھٹو جس شخص کو الیکشن میں کھڑا کر لیتے تھے عوام اسے ہی ووٹ دیکر منتخب کر دیتے تھے انھوں نے کہاکہ ایک زمانے میں MAQکا بھی یہی جنون تھا جب عوام انکے ساتھ تھے وہ بھی کامیاب ہوتے رہے انھوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو ملک میں عوام میں بہت بڑی پذیرائی مل رہی ہے لوگ جوق درجوق پیپلزپارٹی میں شامل ہو رہے ہیں نواب ثناء اللہ خان زہری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے حکومت کے خاتمہ کیلئے اسلام آباد کی جانب مارچ نکالنے کا اعلان کیاگیا ہے اس میں بلوچستان سے پیپلزپارٹی کے رہنماء وکارکناں بھر پور انداز میں شرکت کرینگے پارٹی کی جو بھی پالیسی ہوگی اس پر من وہن عملدرآمد کیا جائیگا اگر چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا کہ اسلام آباد میں دھرنا دینا ہے تو وہاں پر دھرنا بھی دیا جائیگا اگر پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کی ہدایت دیں گے تو اراکین پارلیمنٹ وہاں پر احتجاج کرینگے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ ملک میں گنگز پارٹیاں بنتی آرہی ہیں ایوب خان کے دور میں کنونشن لیگ کا بنایاگیا پھر ضیاء الحق آیا تو انھوں نے جنجو لیگ بنایا اس کے بعد میں پرویز مشرف آیا تو(ق) لیگ اپنے عروج پر تھا اور کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ (ق) لیگ ختم ہو جائے گا 2018ء کے الیکشن سب کے سامنے ہیں (ق) لیگ کو پنجاب سے چند صوبائی اور چند نیشنل اسمبلی کے سیٹیں ملیں کیونکہ گنگزپارٹیاں بنے والے جیسے ہی ان کے سر ہاتھ اٹھا لیتے ہیں تو وہ جماعت ختم ہو جاتی ہیں کیونکہ ان پارٹیوں کو عوام میں کچھ بھی پذیزائی حاصل نہیں ہو تی تو وہ آگے جاہی نہیں سکتے انھو ں نے کہاکہ ریکوڈک اجلاس کے حوالے سے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس نے انہیں فون کر کے اجلاس کا بتایا لیکن وہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کرنے گے تھے اس لیئے وہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکے نواب ثناء اللہ خان زہری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری گورنمنٹ کو ختم کرنے کی اہم وجہ بھی ریکوڈک تھا کیونکہ چند ڈالرز کے عوض اپنے باپ داداؤں کے قبروں اور اپنے آپ کو دغدار نہیں کیا کیونکہ گورنمنٹ آنے جانے والی چیز ہے ہمارے با پ داؤں نے بلوچستان کیلئے اپنے سر کٹوائے اور اتنے بڑے بلوچستان کو ہمارے لیئے بچا کررکھا ان ہی کی مرہون منت ہے بلوچستان بچارہا آج اگر ہم بلوچستان کو فروخت کردیں کل کو انکی قبروں پر جاکرکیا جواب دینگے اور قیامت والے دن اللہ تعالیٰ کے سامنے کیا بولیں گے کہ چند ڈالرز کے ٹکوں کیلئے اپنی قوم سے غداری کی ہے انھوں نے کہاکہ حکومتیں آنے جانے والی چیزہے وہ تو آتے جاتے رہتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے