دکی، کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق
دکی (ڈیلی گرین گوادر) مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا کانکن کی شناخت عبدالحلیم ولد حاجی خوازک قوم کاکڑ سکنہ افغانستان کے نام سے ہوگئی۔کانکن کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیاسول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے ابائی وطن روانہ کردیا گیا۔