حلقہ بندیوں میں بلاجواز مداخلت کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے،غلام نبی مری

کوئٹہ((ڈیلی گرین گوادر)) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں بی این پی ضلع کوئٹہ کے کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ممبر سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی و ضلعی صدر غلام نبی مری منعقد ہوا۔ اجلاس کی کاروائی ضلعی جنرل سیکریٹری جمال لانگو نے چلائی اجلاس میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکریٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ، فنانس سیکریٹری میر اکرم بنگلزئی، کسان ماہیگیر سیکریٹری ملک ابراہیم شاہوانی، انسانی حقوق سیکریٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکریٹری میر مصطفی سمالانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں اور دیگر امور کا تفصیل کیساتھ جائزہ لیا گیا اور پارٹی کے عہدیداروں و کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ حلقہ بندیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ حلقہ بندیوں اور بلدیاتی انتخابات کے لئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات جمہوری اداروں کے فروغ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو عوام کے بنیادی مسائل کو حل اور اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کو ان کے گھروں کی دہلیز تک پہنچانے کا بہترین زریعہ ہے۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں میں بلاجواز مداخلت کسی بھی صورت ناقابل برداشت ہے ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت بی این پی کہ حمایتیوں اور ووٹروں پر مشتمل ان حلقوں میں دخل اندازی کے خلاف ہرگز خاموش نہیں رہیں گے اور ہر فورم پر سیاسی جمہوری اہئنی اور قانونی حوالے سے جدوجہد اور آواز بلند کرینگے چونکہ بی این پی کوئٹہ عوام کے سب سے بڑی پارلیمانی،سیاسی، جمہوری قوم وطن دوست حقوق کی دفاع کرنے والی نمائندہ جماعت ھے اور کوئٹہ کے عوام کیخلاف کسی قسم کی سازش اور زیادتی برداشت نہیں کرینگے اور نہ یہاں کے عوام کے حقوق پر ڈھاکہ ڈالنے اجازت دینگے اور اس سلسلے میں مرکزی دوستوں سے مشاورت کے بعد جلد ہی اپنا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔ اجلاس میں راہشون بلوچستان سردار عطا اللہ خان مینگل کے فرزند اور بلوچستان کے پہلے لاپتہ ہونے والے نوجوان، شہید اسد مینگل اور بلوچستان کے نامور سیاسی رہنما شہید احمد شاہ بلوچ برسی کی حوالے سے تعزیتی ریفرنس بروز اتوار بمورخہ 6 فروری، بوقت سہ پہر 2:30 بجے کو مرکزی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ان شہداء کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاے گا بی این پی کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکریٹری، ڈپٹی سیکریٹری، ضلعی کونسلران اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی گ?ی کہ وہ اس تعزیتی ریفرنس میں وقت مقرر پر اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا?ے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے