جسٹس فائز عیسی نے گورنر بلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) جسٹس فائز عیسی نے گورنربلوچستان کے اسکواڈ کی گاڑی کا چالان کروا دیا۔نئے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے پیدل واپسی پر قاضی فائز عیسی نے اپنے سیکورٹی کے عملے کوکالے شیشوں اورغیرنمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑی کی نشاندہی کی تھی۔

کالے شیشوں کی گاڑی ججز گیٹ کے پاس کھڑی تھی۔گورنربلوچستان کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی کا600 روپے کا چالان کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نےگاڑی پرلگے کالے شیشے بھی اتاردئیے۔گزشتہ روز جسٹس فائز عیسی نے فٹ پاتھ سے صحت کارڈز کے بورڈ بھی ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے