بی اے پی ایک گلدستہ ہے جس میں بلوچستان میں آباد تمام اقوام کی نمائندگی شامل ہے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت کا وژن اور مشن صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کی فلاح بہبود کیلئے کام کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا اولین ترجیحی ہے کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کارکنوں کے تمام تر مسائل حل کرینگے کارکن اور عہدیدارپارٹی کو مزید مضبوط فعال ومنظم بنانے کیلئے پارٹی پیغام گھرگھر پہنچائے بی اے پی بلوچستان کے عوام کی امنگو کی ترجمان ہے وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہیں جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہے عوام نے بی اے پی پر جس اعتماد کااظہار کرکے بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے پارٹی عوام کے توقعات اور اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپورکوشش کرکے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے صف میں شامل کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں بی اے پی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کارکنوں، عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی ایک گلدستہ ہے جس میں بلوچستان میں آباد تمام اقوام کی نمائندگی شامل ہے انہوں کہا کہ میرا یقین کسی کی بلا تعصب،رنگ و نسل خدمت کرنے پر ہے جس کے لئے میرے دفترکے دروازے پارٹی کارکنوں، عہدیداروں صوبے کے تمام عوام کے لئے کھلے ہیں چاہے وہ کسی بھی قوم،مذہب اور پارٹی سے تعلق رکھتا ہوں اور میری کوشش ہوتی کہ میں لوگوں کی خدمت کرو اور ان کے مسائل حل کروں، موجودہ حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کے تمام علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے پارٹی کے قیام کا مقصد بلوچستان کے عوام کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو یہاں کے عوام کی صوبائی اور وفاقی سطح پر حقیقی ترجمانی اور نمائندگی کرے بی اے پی کا وژن صوبے کی ترقی اور خوشحالی اور عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو صوبے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی نگرانی کررہے ہیں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے عوام بھرپوراستفادہ حاصل کرینگے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ آپس میں اختلافات کرنے کے بجائے بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں شروع کرے اور عوام بی اے پی کو عام انتخاب کی طرح بلدیاتی انتخاب میں بھی بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرائے گے انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی نوجوانوں کے بنیادی مسائل حل کرنا اور انہیں اچھی روزگار فراہم کرنا ہے حکومت نے صوبے کے مختلف محکموں میں 25 سے30 ہزار خالی اسامیوں پر تعیناتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے ہے جس سے صوبے کے نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی دور ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے