بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات کی کوششوں سے حب کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی

حب (ڈیلی گرین گوادر) حب کو نیا ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ،بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز اور کوششوں سے حب کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے نیا ضلع حب، وندر، گڈانی، ساکران اور دریجی پر مشتمل ہوگا۔ حب کو ضلع بنانا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سینئر صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے پایہ تکمیل تک پہنچایا، کا رکنا ن بھو تا نی کا رواں نے حلقہ پی بی 49 کی عوام کو اس عظیم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے علا وہ ازیں سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر کابینہ اجلاس میں سیرت چوک حب سے اٹک موڑ تک روڈ کی تعمیر کی منظور ی بھی دے دی گئی واضح رہیکہ کہ یہ روڈ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جس کی صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی کوششوں سے منظو ری عمل میں آئی بہت جلد ساکران روڈ کا کام شروع کیا جائیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے