آج رات سے جمعرات تک مری میں برفباری متوقع
مری (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ موسمیات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں آج رات سے جمعرات تک برفباری متوقع ہے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) وسیم ریاض کا کہنا ہے کہ برفباری کے پیش نظر تمام ٹریفک انتظامات مکمل ہیں، ٹریفک کی روانی کے لئے اضافی نفری تعینات کردی ہے۔
مری آفت زدہ قرار، ایمرجنسی نافذ
سی ٹی او راولپنڈی نے کہا کہ مری میں سیاحوں کی 8ہزار گاڑیوں کو داخلےکی اجازت ہے، مری میں سیاحوں کی1 ہزار 485 گاڑیاں موجود ہیں، مری کے داخلی راستوں پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیےجا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کےریڈیواسٹیشن88.6کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔