27فروری کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی،سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ،سینئر نائب صدر سردا ر عمر گورگیج اوردیگر نے کہا ہے کہپاکستان پیپلزپارٹی کا 27فروری کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگااور عوام کا سیلاب عمران نیازی اوراسکے حواریوں کوبہالے جائے گا، بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا کارکن بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاں ابھی سے شروع کردیں اور بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ”کاکڑ ہاوس“ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداروں اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی کی زیرصدارت ہونے والے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں نائب صدر نوید درانی،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز ثناء اللہ جتک،غلام محی الدین رند،ڈپٹی اطلاعات سیکرٹریز قاسم خان آچکزئی،ملک زیشان حسین،یاسر بشیر،فنانس سیکرٹری ملک عبدالحمید کاکڑ،رابطہ سیکرٹری ربانی خان خلجی،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان آچکزئی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سید سعداللہ شاہ،میر یونس ملازئی،شریف خان خلجی،سردار عمران بنگلزئی،نعیم بلوچ،خیر محمد ترین،رحمت اللہ کدیزئی،نیک محمد لانگو،عبدالقیوم مردانزئی،میر نصیب اللہ شاہوانی،نورالدین کاکڑ،صوبدار جتک،جعفر جارج،شہزادہ کاکڑ،شاہجہان گجر،جہانگیر بلوچ،،شفیق کاکڑ،در محمد ہزارہ،ارباب اسد، سید ظہور آغا ایڈوکیٹ،داؤد شاہ نے شرکت کی۔۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھاکر جعلی طریقے سے حکومت حاصل کرنے والی پی ٹی آئی اوراسکی اتحادی جماعتیں ملک چلانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے اور مہنگائی بے روزگاری کے ہاتھوں عوام خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن ریاست مدینہ کے دعویدار عمران نیازی سب اچھا کاراگ الاپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور50لاکھ گھردینے کا وعدہ کیا تھالیکن اقتدار میں آنے کے بعد تین سال کے دوران لاکھوں لوگوں کو بے روزگاراور بے گھر کرچکے ہیں اب موجودہ حکمرانوں سے عوام تنگ آچکے ہیں اوران سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اوربلوچستان بھٹو زرداری نے عوام کو عمران نیازی اوراسکے حواریوں سے نجات دلانے کیلئے 27فروری کو کراچی سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے اورانشاء اللہ یہ لانگ مارچ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگااور عوام کا سیلاب عمران نیازی اوراسکے اتحادیوں کو لے ڈوبے گا۔ انہوں نے بلوچستان بھر سے بھی لانگ مارچ میں پیپلزپارٹی کے جیالے اور عوام بھر پور شرکت کریں گے اور کارکن لانگ مارچ کی بھر پورتیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی کابینہ اورایگزیکٹو کمیٹی مکمل ہوچکی ہے جسکے بعد ضلعی عہدیداروں کے چناو کاعمل مکمل کیا جارہاہے اورانشاء اللہ جلد ہی بلوچستان بھر میں پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے بلاول بھٹو زرداری کے پیغام اور پارٹی منشور کوگھر گھر پہنچائیں اور آنے والے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں آنے والا وقت انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور پارٹی اقتدار میں آکر عوام کو موجودہ بحرانوں سے نجات دلانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے