وہ خواب جو مل کر دیکھے تھے، ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا،خالد مقبول
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وہ خواب جو مل کر دیکھے تھے، ان کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے فیصلے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس تاریخی موقع پرتمام کارکنان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کے لیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہداختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے لیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلہ صرف شہری نہیں، ہرعلاقے کی فتح ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ این ایف سی پر پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی جھوٹ بول رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ 29 اگست 2016 کو قانون اسمبلی میں پیش ہوتے ہی ہم نے مخالفت کی اور عدالت سے رجوع کیا۔