معروف بزرگ شیخ لطف اللہ صافی 102 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

گولپائیگان(ڈیلی گرین گوادر) آیت اللہ حاج شیخ لطف اللہ صافی گلپائیگانی 102 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔شیخ لطف اللہ صافی ایران میں رہنے والے سب سے معزز و بزرگ مرجع تھے۔

قم سے بورنا نیوز ایجنسی کے مطابق شیخ لطف اللہ صافی دل کا دورہ پڑنے پر آپریشن میں ناکامی کے باعث دارِ فانی سے کوچ کرگئے۔شیخ لطف اللہ صافی اہل بیت فقیہ بروجردی، حجت، خوانساری اور گلپائیگانی کے عظیم اور ممتاز شاگردوں میں سے تھے ۔

آیت اللہ صافی گلپائیگانی کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔بتایا گیا کہ آیت اللہ صافی گلپائیگانی اسپتال میں گزشتہ دنوں سے زیر علاج تھے جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس رات گئے لی۔

شیخ لطف اللہ صافی20 فروری 1919 کو گولپائیگان میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آیت اللہ بروجردی کے ماتحت قم کے مدرسوں میں تعلیم حاصل کی۔ وہ مدرسہ قم میں مقیم تھے اور درس دیتے تھے۔شیخ لطف اللہ صافی ایران میں اسلامی انقلاب کے حامی تھے اور اپنے فتوے کے لیے مشہور تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے