عوام کوطبی سہولتیں فراہمی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے گئے ہے، نورمحمد دمڑ
ہرنائی (ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کو تمام بنیادی سہولتیں انکی دہلز پرپہنچانا اولین ترجیحی ہے شاہرگ کے علاقوں پیڑی اور پونگہ میں ٹایئفڈ کی بیماری پھیلنے کا پوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ ومحکمہ صحت ہرنائی کو متعلقہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں، ادویات روانہ کرکے فری میڈیکل کیمپ لگانے اور مریضوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کی ہدایت کی تھی جس پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے تحصیل شاہرگ کے علاقے پونگہ اور پیڑی میں ٹائیفڈ سمیت دیگر بیماریوں کی علاج معالجہ کیلئے شاہرگ سے میڈیکل ٹیمیں روانہ کرکے پونگہ اور پیڑی میں فری میڈیکل کیمپ لگاکر وہاں پر موجود مریضوں کاطبی معائنہ اور انہیں مفتی ادویات فراہم کئے اپنے عوام کو کسی بھی مشکل میں تنہا چھوڑینگے گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ پونگہ اور پیڑی میں ٹائیفڈ کی بیماری پھیلنے کی اطلاع ملنے پر پوری ایکشن لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر متعلقہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں روانہ کرکے فری میڈیکل کیمپ لگائے گئے اور وہاں پر موجود مریضوں جس میں بچے، خواتین، مرد شامل تھے انکی طبی معائنہ اور مفت ادویات فراہم کیا گیا انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے دور میں دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے تمام علاقوں میں عوام کو طبی سہولتیں فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے گئے ہے دونوں اضلاع میں محکمہ صحت کیلئے جدید سہولتیں سے آراستہ ایمبولنسز فراہم کئے گئے مختلف مراکز صحت کو آپ گریڈ کیاگیا دونوں اضلاع میں کئی سالوں سے محکمہ صحت کی خالی اسامیوں کو پور کرنے کیلئے اسامیوں کو مشتہر کرکے سلیکشن کمیٹی کے زریعے ٹیسٹ اور انٹرویوز لئے گئے جس پر جلد میرٹ پر تعیناتیاں ہونگے محکمہ صحت ضلع ہرنائی و ضلع زیارت میں کئی سالوں اسامیاں خالی تھے جس کی وجہ سے محکمہ کی کارکردگی شدید متاثر تھی میں نے دونوں اضلاع کی خالی اسامیوں کو اخبارات مشتہر کرکے ٹیسٹ و انٹرویوز کرائے انہوں نے کہاکہ حلقے کے دور دراز علاقوں میں جہاں طبی مراکز صحت نہیں ہے وہاں پر نئے مراکز صحت قائم کرکے عوام کو انکی دہلز پر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے حلقے کے عوام کے تمام مسائل کااحساس ہے جنہیں حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع زیارت و ضلع ہرنائی محکمہ صحت کے خالی اسامیوں پر تعیناتیوں سے دونوں اضلاع میں محکمہ صحت کی کارکردگی مزید بہتر اور عوام کو بہترین طبی سہولتیں میسر ہونگے