بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کو ضلع کا درجہ دے دیا گیا، زرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی تجویز پر کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی نیا ضلع حب وندر گڈانی ساکران اور دریجی پر مشتمل ہو گا واضح رہے کہ حب کو ضلع بنانے کا یہاں کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جو کہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور سینئر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کی کاوشوں کے نتیجے میں پائیہ تکمیل کو پہنچ سکا ہے۔