کوئٹہ میں میڈیکل کالجز کے طلبہ وطالبات کا احتجاجی ریلی اور دھرنا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے مختلف میڈیکل طلباء اور طالبات نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب رائج متحانی طریقہ کار کے خلاف آج ایک ایک احتجاجی ریلی کوئٹہ پریس کلب سے نکالی جس میں:میڈیکل کے کالجز کے علاوہ دیگر کالجز کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی میڈیکل طلباء اس ریلی میں حق دو گوادر تحریک کے مرکزی رہنماء مولانا ہدایت الرحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی
ریلی میں شامل طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی ریلی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور اطراف میں پولیس کی بھی بھاری نفری موجود رہی بتایا گیا ہے کہ احتجاجی ریلی پی ایم سی کی جانب سے خصوصی ٹیسٹ لیے جانے کیخلاف ایدھی چوک پر’جاکر دھرنا شروع کردیا ہے
یاد رہے کہ بلوچستان کے تین میڈیکل کالجز کے طلبہ گذشتہ 57 دنوں سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں ان طلبہ کی جانب سے حکومت سے بار بار مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی ایم سی کے رائج امتحانی طرئقہ کار کو تبدیل کیا جاے ان طلبہ کے مطابق پی ایم سی نے ایک نوٹیفیکشن کے تحت 13 جنوری کو احتجاج میں شامل ان تین کالجز کے
واضع رہے کہ اس سے قبل احتجاج میں شامل طلبہ گورنربلوچستان سید ظہور آغا، وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزراء کے علاوہ ارکان اسمبلی کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کرچکے ہیں لیکن تقریبا دو ماہ کا عرصہ گذر جانے کے باوجود ان طلبہ کابنیادی مسئلہ حل نہ ہوسکا جس کے باعث وہ آج بھی احتجاج پر مجبور ہیں انہوں نے ایک بار پھرحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انکے جائز مطالبات کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ انکا قیمتی وقت مذید ضائع ہونے سے بچ سکے