نوجوان اور صحافی حق دوتحریک میں ہمارا ساتھ دیں قومی چینلزکا بلوچستان کے عوام کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں،مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ نوجوان اور صحافی حق دوتحریک میں ہمارا ساتھ دیں قومی چینلزکا بلوچستان کے عوام کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں نوجوان ہماراقومی اثاثہ ہے۔بلوچستان بھر میں عوام کی ہمدری وتعاون حق ددتحریک کیساتھ ہے ہم صرف مکران ڈویژن میں نہیں پورے بلوچستان میں عوام کے حقوق کے حصول،گوادرسے چمن کراچی سے ژوب تک عوام کو متحد وبیدار کرکے ان کو حقوق دلائیں گے بھتہ خوری، حکومتی واداروں کی ملی بھگت سے شروع کی گئی بدعنوانی وکمیشن ختم کریں گے ہماری تریک عوامی،آئنی اورقانونی ہوگی ہم ملک واداروں کے خلاف نہیں لیکن جو بھی بدعنوانی ناانصافی اور ظلم کریگی ہم اس کے خلاف ہوں گے خواہ وہ حکومت میں ہوں یا اداروں سے تعلق رکھتاہوں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں ونوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی غلط روش،منتخب نمائندوں کی کرپشن وبھتہ خوری میں ملوث ہونے،حکومت کی جانب سے وعدوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہم دوبارہ دھرنے واحتجاج پر مجبور ہوئے ہیں حکمران آج بلوچستان کے عوام کو قانونی آئینی حقوق دیں ساحل وبارڈرزپر روزگار وکاروبار کو تحفظ دیں۔بلوچستان کے عوام بھتہ اورغنڈہ ٹیکس و لٹیروں کورشوت دینے کے بجائے قانون کے مطابق ٹیکس دینے کیلئے تیار ہیں لیکن بڑے بدعنوان عناصر خواہ وہ منتخب نمائندے ہوں یا اسٹبلشمنٹ کے لوگ ہوں وہ ڈر رہے ہیں کہ ان کے کروڑوں کی کرپشن کے خلاف ہم میدان میں نکلے ہیں ان کی روزانہ کی کروڑوں کی بھتہ خوری وکرپشن کو خطرہ ہیں وہ نہیں چاہتے ہیں کہ چھوٹے کاروباری اور مچھیروں کوترقی ملیں اور وہ آسانی سے قانون کے مطابق کاروبار کریں عوام الناس حکومت کے ایماندار لوگ ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ ہماری تحریک اچھے ایماندار آفیسرزومخلص نوجوانوں کی وجہ سے کامیاب ہوگی ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں نہیں لیتے اللہ کے بعد مظلوم عوام ونوجوان ہمارے دست وبازوہیں نااہل حکومت وبدعنوان حکومتی نمائندوں اور سیکورٹی کے راشی آفیسرزکے پروپیگنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بلوچستان میں آنے والے دنوں میں بھرپورعوامی تحریک چلی گی اور ظالموں بدعنوانوں وچوروں کو بے نقاب کریں گے۔