لہڑی اورمحمد شہی قبائل کے مابین خونی تنازعہ کا ایک ماہ کے لیے جنگ بندی

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) سردارجاوید عزیز لہڑی کی کوشیشوں اورکاوشوں سے لہڑی اورمحمد شہی قبائل کے مابین خونی تنازعہ کا ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ لہڑی اور محمد شہی قبائل کے درمیان جاری خونی تناز ع کے حوالے سے سردار جاوید عزیز لہڑی کی سربراہی میں ایک نمائیدہ وفد محمد شہی برادری کے پاس گئے جہاں سردارعظیم جان محمد شہی اوران کہ ہمراہ میر نوشیروان محمد شہی،حاجی صاحب خان محمد شہی، حاجی ابراہیم محمد شہی اور معززین نے ان کا استقبال کیا اورآنے والے معززین کو عزت بخشی اور دونوں قبائل کے درمیان مزید ایک ماہ کی جنگ بندی کا بھی اعلان کردیاگیا اور دعا خیر مانگی گئی۔سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی کہ ہمراہ علماء کرام،ٹکری عبدلحمید لہڑی، ٹکری محمد حیات لہڑی،ٹکری عبدالحمید لہڑی (خلچاڑی)،ٹکری کبیر لہڑی،ٹکری غلام علی لہڑی،ٹکری عبدالرزاق لہڑی، ٹکری محمد ایوب لہڑی،بابو عارف لہڑی، فرید احمد لہڑی،منیر احمد لہڑی،ظفرجان لہڑی، حاجی خیرجان لہڑی،حاجی یوسف لہڑی، لہڑی،نائب اکبر لہڑی،حاجی قادر بخش لہڑی،حاجی محمد صدیق لہڑی اوردیگر معززین اُن کے ہمراہ تھے اس موقع پر سردار جاوید عزیز لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے محمد شہی قبائل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ایک ماہ کی جنگ بندی کرکے ایک اچھا اورامن کی جانب مثبت اقدام کیا ہے انہوں نے کہاکہ ہماری اولین کوشش ہے کہ قبائلی تنازعات کا خاتمہ ممکن ہو جس کے لیے سب قبائلی عمائدین معتبرین اور معززین کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے