صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے، حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے ضلع ہرنائی زلزلے کے متاثرین کے لئے صوبائی کابینہ میں 1 ارب 30 کروڑ روپے پراپرٹی کے معاوضوں پر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو  اور صوبائی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہرنائی زلزلے سے متاثرہ مکانات کی کل تعداد 8217 جن میں مکمل طور پر تباہ ہونے والے کل مکانات 1402 جن کو فی گھرانہ 3 لاکھ روپے کے حساب سے 420600000اور جزوی طور پر پر تباہ ہونے والے مکانات کی کل تعداد 3013 دو لاکھ روپے فی گھرانہ کے حساب سے 602600000 کچے اور پکے کے  مکانات کی حساب سے ادا کیے جائیں گے۔ لیکن ان مقامات جو زیادہ مالیت والے ہیں ان کی اسنٹمنٹ رپورٹ کے مطابق رقم ادا کی جائے گی صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے صوبائی حکومت کا یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ صوبائی حکومت باتوں پر نہیں صرف عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے صوبائی حکومت کی منظور شدہ پالیسی کے مطابق زلزلے کے متاثرین میں امدادی رقم بہت جلد ادا کی جائے گی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کے پریشانیوں کا ادراک ہے قدرتی آفات میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین70 کی امداد و بحالی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے