بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال اور یہاں با صلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں، عبد الخالق ہزارہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زرد صحافت کا خاتمہ حقیقی صحافیوں کی پہلی ترجیح ہونی چاہئے۔ بروقت ٹی وی بلوچستان کی توانا آواز بن کر ابھر ے گا۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محکمہ کھیل،ثقافت و امور نوجوانان عبد الخالق ہزارہ نے بروقت ٹی وی کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر بریگیڈیئر محمد رفیق۔صدر پریس کلب عبد الخالق رند۔ رانا محمد اشفاق۔ٹکری محمد شفقت لانگو اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا اپنا ویب چینل بہت ضروری تھا۔جو بلوچستان کے حقیقی چہرے اور اصل تشخص کو دنیا کے سامنے اجاگر کرے۔ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال اور یہاں با صلاحیت نوجوانوں کی کوئی کمی نہیں۔موجودہ حکومت یہاں کے ٹیلنٹ کو بین الصوباء سطح پر اجاگر کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بروقت چینل بلوچستان کے لوگوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔اس چینل کے مالک کو میں عرصہ دراز سے جانتا ہوں وہ محب وطن پاکستانی اور سچے بلوچستانی ہیں وہ اس چینل کے ذریعے بلوچستان کا سوفٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔آخر میں صوبائی وزیر نے سید نوید حیدر ہاشمی کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے