لسبیلہ، بس اور ٹرک میں تصادم سے خواتین سمیت 9 افراد زخمی
لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)لسبیلہ میں کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کے روز وندر سے ہنگول جانیوالی مسافر بس اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں میندیاری کے مقام پر تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار شہداد اور دل گنج پسران برسات ساکن سنگل شوکت ولد قادرو اور عبدالرشید سمیت 5 خواتین بھی زخمی ہوئیں جنہیں جائے وقوعہ سے 1122 ریسکیو ایمبولینس ودیگر گاڑیوں کے ذریعے سول ہسپتال وندر پہنچایا گیا جہاں پر انچارج ہسپتال ڈاکٹر عبدالعزیز رونجھو نے عملے کے ہمراہ جبکہ ریسکیو سینٹر وندر انچارج نبی بخش انگاریہ نے جوانوں کے ہمراہ حادثے میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے عینی شاہدین کے مطابق سڑک کنارے کھڑی خراب ٹرک کو بچاتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی کے ساتھ حادثہ پیش آیا پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔