عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیدیا، تکذیب نکاح کی اپیل مسترد
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا ہے اور اداکارہ کی جانب سے تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی ہے۔ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے اداکارہ میرا کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔ فیملی کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ اداکارہ میرا کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہیں اورعتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کرایا ہے۔