صحا فیوں نے ہمیشہ بلو چستان کے عوام کی آواز بلند کی ہے، ثناء بلو چ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلو چ نے پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کو کا میاب کانگریس کے انعقاد اور نو منتخب کا بینہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ یہاں جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں ثناء بلو چ نے پشتونخوا میپ کے نومنتخب چیئرمین محمود خان اچکزئی جنرل سیکرٹری مختیار یوسفزئی سمیت مرکزی و صوبائی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ سیا سی جماعتوں پر بلو چ، پشتون اقوام اور صوبے کے جملہ مسائل کے حل کی بھا ری ذمہ داری عائد ہو تی ہے انٹر اپارٹی انتخابات کا انعقاد نہ صرف پارٹیوں کے اندر بلکہ معاشرے میں بھی جمہو ری روایات اور اقدار کو فروغ دینے میں اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے کے اجتما عی مسائل جمہویت کی بحالی اور اقوام کے حقوق کے حصول کی جدوجہد بڑھا نے میں پشتونخوا میپ کی نئی کا بینہ کے سا تھ ملکر کر دار ادا کریں گے، رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلو چ نے بلو چستان یونین آف جر نلسٹس کی نو منتخب کا بینہ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے کہاکہ صحا فیوں نے ہمیشہ بلو چستان کے عوام کی آواز بلند کی ہے امید ہے کہ بی یو جے کی نئی کا بینہ صوبے کے مسائل اور جمہو ریت کودرپیش خطرات پر آواز بلند کرنے میں اپنا کر دار ادا کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے