بلوچستان عوامی پارٹی جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے، حاجی محمد خان لہڑی

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہےکہ حلقہ پی بی 12 کے دیہاتوں کو شہروں سے منسلک کرنے کے لئے بلیک ٹاپ سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو آمدورفت اور دیہاتوں کو شہروں کے ساتھ جوڑا جاسکے روڈ نیٹ ورک کی وجہ سے کسانوں کو فارم ٹو مارکیٹ تک رسد میں بھی آسانی ہوگی بلوچستان عوامی پارٹی جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی ہے ہماری جماعت کی کارگردگی عوام کے سامنے آئینے کی مانند ہے عوام کی خدمت کرنا ہی ہمارا سیاسی نصب العین ہے لوگ وقت کا انتظار کریں الیکشن میں ابھی وقت پڑا ہے ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ عوام کے سامنے پیش ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیک ٹاپ سڑکوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی حاجی احمد سلطان لہڑی احمد نواز جتک یارمحمد بلوچ انجینئر نادر علی پہنور انجینئر فقیرمحمد مینگل سید غریب شاہ ثناءاللہ لہڑی مہندر کمار حاجی کریم لہڑی سمیت دیگر بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ایکس ای این بی اینڈ آر بشیر احمد ناصر نے صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی کو ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ میر گل ڈپ بالان شاخ تا وڈیرہ شکر خان جتک 11 کلومیٹر روڈ 99 ملین کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا جبکہ ٹول پلازہ قیدی شاخ بیدار شاخ محبت شاخ تا گوٹھ سبز علی فیز ون پر 450 ملین کی لاگت سے 25 کلو میٹر روڈ کا یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے روڈ کی چوڑائی 18 فٹ رکھی گئی ہے کام کو معیار کے مطابق مقررہ مدت کو پورا کرنے کے لیے کڑی نگرانی کی جائے گی اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ نصیرآباد ڈویژن بلوچستان کا گرین بیلٹ ہے دیگر ترقیاتی عمل کے ساتھ ساتھ پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال کی بھل صفائی پر ہماری خصوصی توجہ مبذول ہے پٹ فیڈر کینال کی بھل صفائی کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سروے کا عمل جاری ہے ہماری کوشش ہے کہ خریف کے سیزن میں ٹیل تک کمانڈ ایریا کے کونے کونے کو سیراب کیا جائے سال 2010 اور 2012 میں پٹ فیڈر کینال کا سسٹم تباہ حال ہو چکا تھا سسٹم کو مکمل فنگشنل کرنے کے لئے ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے البتہ اس عمل میں وقت ضرور لگے گا انہوں نے کہا کہ کیرتھر کینال کی بھل صفائی کے لئے ہم نے جو سندھ حکومت سے گزارش کی تھی جس پر سندھ حکومت جدید مشینری سے کیرتھر کینال کی بھل صفائی کروارہی ہے ان شاءاللہ بہت جلد بلوچستان کے حصے سے گزرنے والی کیر تھر کینال کی بھل صفائی کا کام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے