بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کرصوبے میں ترقیاتی کام کی رفتار مزید بہتر بنائیں گے، قاسم سوری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری کی قیادت میں پہلا کامیاب مشاورتی اجلاس، اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ سمیت ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان سردار بابر موسٰی خیل، صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ مری، صوبائی وزیر مبین خان خلجی، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار خادم حسین وردگ، عبدالباری بڑیچ، حاجی نواب خان دمڑ، داود خان پانیزئی اور ڈاکٹر نوروز علی ہزارہ ودیگر نے شرکت کی، اجلاس کے دوران عہد کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے نومنتخب صوبائی کابینہ کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی چئیرمین اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نظریے کو عملی جامہ پہنائیں گے بلوچستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا، بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں پر بھی عوامی مسائل ہو اس کو وفاقی اور صوبائی حکومت کے تعاون سے حل کرائیں گے، صوبائی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں تمام شرکا نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کو سراہا اور پارٹی لیڈرشپ پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا، اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچستان میں ایک بار پھر عوام کو اس پلیٹ فارم پر متحد کرینگے اور بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جاری منصوبوں کے ثمرات عوام تک جلد سے جلد پہنچانے کیلئے کام کے رفتار کو تیز کرینگے، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہود کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی تاریخ میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچھایا ہے بلوچستان میں ہم باپ پارٹی کی حکومت کے ساتھ اہم اتحادی ہے انشااللہ بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر پورے صوبے میں ترقیاتی کام کی رفتار مزید بہتر بنائیں گے، بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت نے بڑے پیمانے پر روڈوں کی ڈو لائزیشن پر کام کا آغاز کیا اور کراچی سے لیکر چمن تک اور کوئٹہ سے لیکرزوب تک تقریباً بارہ کلومیٹرز طویل شاہراہوں پر اس وقت کام جاری ہے اسی طرح وفاقی حکومت نے پانی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے اس وقت پورے صوبے میں سینکڑوں ڈیموں پر کام ہورہا ہے، سدرن بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے اکیس سو ارب روپے کا پیکج دیا گیا، بلوچستان کے ان علاقوں کو نیشنل گریڈ سے ملایا جارہا ہے جہاں پر آج تک بجلی کی سہولت میسر نہیں تھی، ان تمام علاقوں کو بجلی کی فراہمی کیلئے تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے، گوادر اور تربت ائرپورٹس کی توسیع کے منصوبے شروع کردئیے گئے اور بلوچستان کے تمام ائرپورٹس سے فلائٹس شروع کرائی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساتھ ہمیشہ خصوصی اپنائیت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے غریب لاکھوں شہریوں کو احساس پروگرام کے تحت مختلف پروگراموں کے ذریعے اربوں روپے پہنچائے گئے، اور کرونا جیسے عالمی وبا کے دوران وفاقی حکومت نے کامیابی سے اس ملک کو نکالا اور غریب طبقے کا سب سے زیادہ خیال رکھا گیا، موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی کے مقابلے میں گزشتہ وفاقی حکومتیں مکمل طور پر ناکام رہی ہیں، بلوچستان کی پسماندگی گزشتہ حکومتوں کی کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے ہے وزیر اعظم عمران خان بلا تفریق پورے ملک میں عوام کی بہتر مستقبل اور پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنے پوری ٹیم کے ہمراہ محنت سے کام کررہی ہے، پی ٹی آئی بلوچستان ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے صوبائی صدر بلوچستان قاسم خان سوری اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر منیر بلوچ کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے