بلاول بھٹو کا یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کا استعفی قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جمہوریت کے لیے خدمات جمہوریت پسندوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد جماعت ہے کہ جس کے نمائندگان خود کا احتساب کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے جدوجہد کی اور عوام کی خدمت کے جرم میں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔