وندر، ٹریفک حادثہ 14افراد زخمی
حب(ڈیلی گرین گوادر)وندر کے قریب ٹریفک حادثہ 14افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وندر کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں خوا تین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہو گئے ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا مزید کاروائی جار ی ہے۔