وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو مسترد کردیا۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اس وقت کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ہے۔

شہباز گِل نے مزید کہا کہ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول 11 روپے، ڈیزل 14 روپے فی لیٹر بڑھانے کی سمری کو منظور نہیں کیا۔ شہباز گِل نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، اس لئے وزیراعظم نے اس سمری کو مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں پہلے ہی مہنگائی کی پسی عوام پراب پیٹرول بم گرائے جانے کی تیاریاں جاری تھیں، اور امکان ظاہر کیاجارہا ہے تھا کہ آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس لیے اوگرا نے اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسےفی لیٹرتک اضافہ کی سمری بھجوائی، اور سمری میں پیٹرول 5 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی تھی۔ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیے جانے کا امکان تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے