نیوٹرل ہوں،مجھے سبق نہ پڑھائیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائد حزب اختلاف سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نیوٹرل ہوں، مجھے زیادہ سبق نہ پڑھائیں۔

چیئرمین سینیٹ نے یوسف رضا گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرکو آپ لوگ خود خراب کررہے ہیں، اس کو پارٹی بنارہے ہیں۔صادق سنجرانی نے کہا کہ اپنے نمبر پورے نہیں کرتے اور الزام چیئر کو دیتے ہیں، زیادہ نیوٹرل ہونا بھی ٹھیک نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی نشست سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتے لہٰذا اپنی پارٹی کو استعفیٰ دے دیا ہے۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میں نےاستعفیٰ اپنی جماعت کو جمع کرا دیا ہے کہ میں قائد حزب اختلاف نہیں رہوں گا۔واضح رہےکہ سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ترمیمی بل پر اپوزیشن کو ایک ووٹ سے شکست ہوئی تھی اور اس دوران ایوان میں یوسف رضا گیلانی کی عدم حاضری پر اپوزیشن کی بعض جماعتوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ حکومتی وزراء نے یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے