مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپورانداز میں یکجہتی کا اظہارکریں گے،آغا شکیل
خضدار(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کا ایک سینئر باڈی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری درانی ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلعی کابینہ، تمام تحصیلوں کے عہدیداروں، یوتھ ونگ اور مختلف وارڈز کے سینئر کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس سے ضلعی صدر آغا شکیل احمد خضداری، ضلعی جنرل سیکریٹری سردار عزیز محمد عمرانی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبد اللہ ساسولی، ضلعی ترجمان محمد یونس گنگو، ضلعی رہنماوں انجینئر عتیق الرحمان ساجدی، کاکا حمید، خضدار سٹی کے صدر میر احمد خان گنگو، جنرل سیکریٹری اکرم بلوچ، تحصیل نال کے صدر حاجی مرزا خان لانگو، جنرل سیکریٹری عثمان شاہوزئی، میر عرفان گنگو، یوتھ ونگ کے جنرل سیکریٹری یاسر لانگو، یار جان لانگو، ممتاز بلوچ، محبوب جانم غلامانی،حافظ شفیع محمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام بھارت کے ریاستی جبر اور ظلم کا شکار ہیں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھر پور انداز میں یکجہتی کا اظہار کریں گے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی خضدار کی جانب سے ضلعی سطح ہر پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے خضدار میں عظیم الشان جلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا۔آغا شکیل احمد خضداری و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کے جلسہ عام میں ہزاروں افراد شرکت کرکے خضدار کی سرزمین سے انڈیا کو واضح پیغام دیں گے کشمیری عوام تنہا نہیں بلکہ ہمارے دل بھی ان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے تمام تحصیلوں کے عہدیداروں اور سینئر کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ جلسہ عام کی کامیابی کے لیئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔