عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنے جوانوں کوکامیاب جوان سپورٹس ڈرائیوکا حصہ بنا رہے ہیں،گورنربلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فٹبال کوچوں کے ذریعے صوبے کے جوانوں میں کھیلوں کی قابلیت جانچنے اور فٹبال کے حوالے سے پاکستان کا معیار عالمی سطح پر لانے کیلئے عملی اقدامات سے تمام جوانوں میں خوشی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی انٹرنیشنل مواقعوں، جدید ٹریننگ اور ضروری سہولیات کی فراہمی سے بلوچستان کے جوانوں کو بھی عالمی شہرت پانے کیلئے نئی راہیں متعین ہو جائیں گی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سموار کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلوچستان میں جوانوں میں کھیلوں کی قابلیت جانچنے کے حوالے سے آئے انٹرنیشنل کوچز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. انٹرنیشنل کوچز بیلجیئم کے (Karl Faraey)، برطانیہ کے (Mark Finn) اور بیلجیئم کے (Denise Biano Recardo) بھی شامل تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہماری کل آبادی کا بڑا حصہ جوانوں پر مشتمل ہے لہٰذا ضروری ہے کہ انکی صلاحیتوں کو ملک کے بہترین مفاد میں لانے کیلئے بروئے کار لائیں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنے جوانوں کو کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو‘ کا حصہ بنا رہے ہیں. اس کے علاوہ ہمیں صوبے میں فنی وتیکنیکی اداروں کی فعالیت اور اپنی نئی نسل کو جدید مہارتیں سکھانے پر بھرپور توجہ مرکوز رکھنی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے