سینیٹر سرفراز بگٹی کا وزیراعلیٰ سندھ رابطہ، دھماکے کے زخمیوں کے علاج میں تعاون کی درخواست
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے انکا رابطہ ہے، جس کے دوران ڈیرہ بگٹی دھماکے کے زخمیوں کے علاج کیلئے آغا خان اسپتال میں داخلہ کیلئے تعاون کی درخواست کی ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے آغا خان اسپتال کو ڈیرا بگٹی کے زخمیوں کو داخلہ کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر دو مریضوں سرکار ولد شاہنواز اور واشو ولد دورو کے داخلے کا بندوبست ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ سینیٹر سرفراز بگٹی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ دیگر مریض آئیں تو داخلہ کروایا جائے گا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 28 جنوری کو ڈیرہ بگٹی میں دھماکے ہوا تھا۔ دھماکے کے باعث 7 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔