وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈیرہ اللہ یار بم دھماکے کی مذمت

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈیرہ اللہ یار میں صحبت پور چوک پر ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تخریب کار عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔وزیراعلی نے علاقے کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے صوبے میں دیرپا امن قائم کریں گے۔ وزیراعلی نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے