وزیراعلیٰ بلوچستان کی بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
کوئٹہ(ٍڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی ہے اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلی نے جرنلسٹ پینل کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکر ٹری منظور احمد سمیت پوری کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحافی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے جو اپنے قلم سے نہ صرف عوامی شعور اجاگر کرتے ہیں بلکہ مجموعی طور پر معاشرے اور ملک میں بہتر تبدیلی اور خوشحالی کے لیے اپنے مثبت اور تعمیری کردار سے حکومت کی رہنمائی بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی خامیوں اور خوبیوں کو نمایاں طریقے سے عوام کے سامنے لانے کے لئے صحافی اپنے موثر کردار کو جاری رکھتے ہوئے حکومت کی ہر سطح پر رہنمائی کرے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی نئی کابینہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے صحافی برادری کے تمام حل طلب مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی تاکہ ذرائع ابلاغ جیسے اہم شعبے سے منسلک صوبے کی پڑھی لکھی افرادی قوت ملک معاشرے کی اجتماعی فلاح و بہبود میں اپنا کردار بہتر انداز سے ادا کر سکے۔