نواب ثناء اللہ زہری کی پشتونخوامیپ کے نو منتخب چیئرمین اوردیگرعہدیداروں کو مبارکباد

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء میر عبدالرحمان زہری نے پشتونخوا میپ کے نومنتخب چیئرمین مشر محمود خان اچکزئی جنرل سیکرٹری مختیار یوسفزئی سمیت مرکزی و صوبائی کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے جس جمہوری انداز میں پانچویں مدت کی تکمیل اور چھٹی مدت کے لئے اپنے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں لائی ہے اس کو پیپلزپارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد ہی جماعتوں کی خصوصیات اور جمہوریت کا حسن ہے۔ پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی ایک زیرک سیاستدان ہیں ان کی پارٹی کی جانب سے ایک بار پھر قیادت ان کو سونپنا ہی ان پر اعتماد اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف ہے۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے اپنے بیان میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی اور اس کی مرکزی صوبائی و ہر سطح کی قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ پشتونخوامیپ کی نئی قیادت ملک میں مستحکم جمہوریت آئین و قانون کی بالادستی اور بلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور صوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں باکردار و توانا سیاسی جدوجہد کو فروغ دینے میں کامیاب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے